وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قومی ترقی کے لئے وفاق اور صوبوں کے درمیان مؤثر رابطہ کاری اور باہمی تعاون کو ناگزیر قرار دیا ہے۔بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات ، باہمی دلچسپی کے سیاسی اور ملکی امور پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
اسلام آباد۔17جون (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قومی ترقی کے لئے وفاق اور صوبوں کے درمیان مؤثر رابطہ کاری اور باہمی تعاون کو ناگزیر قرار دیا ہے۔بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کی۔ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور وفاقی وزیر اقتصادی امور احد چیمہ بھی موجود تھے۔
سینیٹر شیری رحمان اور رکن قومی اسمبلی سید نوید قمر بھی چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کے ہمراہ تھے۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے تناظر میں پاکستان کی عالمی امن کے لئے کی جانے والی سفارتی کوششوں کے لئے وزیراعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کیا۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے سیاسی اور ملکی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم اور بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی حکومت کی جانب سے صوبہ سندھ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ بھی لیا۔ملاقات میں بجٹ کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔
وزیراعظم نے وفاق اور صوبوں کے درمیان مؤثر رابطہ کاری اور باہمی تعاون کو قومی ترقی کے لئے ناگزیر قرار دیا۔ملاقات میں اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ قومی اہمیت کے منصوبوں کی کامیاب تکمیل اور عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لئے وفاقی و صوبائی اداروں کے درمیان قریبی تعاون جاری رکھا جائے گا۔بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان میں حکومت سازی میں حمایت پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔








