گلگت۔4اگست (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف سے گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے پیرکو یہاں ملاقات کی جس دوران حالیہ بارشوں کے نتیجے میں سیلابی صورتحال اور نقصانات بارے بریفنگ دی۔ پیرکو پی ایم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کوگورنر گلگت بلتستان نے حالیہ بارشوں کے نتیجے میں سیلابی صورتحال اور نقصانات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ انہوں نے وزیراعظم …
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کی ملاقات،حالیہ بارشوں کے نتیجے میں سیلابی صورتحال اور نقصانات بارے بریفنگ دی
گلگت۔4اگست (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف سے گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے پیرکو یہاں ملاقات کی جس دوران حالیہ بارشوں کے نتیجے میں سیلابی صورتحال اور نقصانات بارے بریفنگ دی۔
پیرکو پی ایم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کوگورنر گلگت بلتستان نے حالیہ بارشوں کے نتیجے میں سیلابی صورتحال اور نقصانات کے حوالے سے بریفنگ دی۔
انہوں نے وزیراعظم کو گلگت میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت اور امن و امان کی صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔ملاقات میں حالیہ بارشوں و سیلاب میں جاں بحق ہونے والوں کےلئے دعا بھی کی گئی۔









