اسلام آباد۔1جنوری (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ائیر وائس مارشل اختر حیات کو پی آئی اے کا قائم مقام چیف ایگزیکٹو آفیسر تعینات کر دیا ہے۔
بدھ کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم نے اپنے خصوصی اختیارات استعمال کرتے ہوئے ائیر وائس مارشل اختر حیات کو پی آئی اے کا قائم مقام سی ای او مقرر کر دیا ہے۔ ان کی تعیناتی مستقل سی ای او کی تقرری تک جاری رہے گی۔