تھر۔10اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی (سی ای سی ایم سی) کے فیز 2 کے کمرشل آپریشنز کا افتتاح کر دیا۔ پیر کو تھرکول مائنز بلاک 2 اسلام کوٹ کے دورہ کے موقع پر وزیراعظم نے اس سلسلہ میں تختی کی نقاب کشائی کی۔
اس موقع پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ،وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال ، وفاقی وزیر بجلی خرم دستگیر خان ، وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک ، وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ ، پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ اور دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔
وزیراعظم نے تھرانرجی لمیٹڈ کے 330 میگاواٹ کے پاور پلانٹ کے افتتاح کے بعد پودا بھی لگایا۔وزیراعظم نے تھر انرجی لمیٹڈ کے کنٹرول روم کا معائنہ کیا اور تھرکول پراجیکٹ میں کام کرنے والی خواتین ڈرائیور سے بھی ملاقات کی۔