وزیراعظم محمد شہباز شریف کا اختیار ولی خان سے ٹیلیفونک رابطہ، والدہ کے انتقال پر گہرے رنج و افسوس کا اظہار

نوشہرہ۔ 29 نومبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے اطلاعات و خیبر پختونخوا امور اختیار ولی خان کو ٹیلیفون کیا اور ان کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج و افسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے اختیار ولی خان سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کیلئے بلندیِ درجات اور مغفرت کی دعا کی، وزیراعظم نے اہلِ خانہ سے ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے …

نوشہرہ۔ 29 نومبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے اطلاعات و خیبر پختونخوا امور اختیار ولی خان کو ٹیلیفون کیا اور ان کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج و افسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے اختیار ولی خان سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کیلئے بلندیِ درجات اور مغفرت کی دعا کی، وزیراعظم نے اہلِ خانہ سے ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ مرحومہ کو اپنی رحمت میں جگہ اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے۔

 

مزید خبریں