اسلام آباد۔18جولائی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے امریکا کے صدر جو بائیڈن کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ وہ صدر بائیڈن کی کوویڈ سے جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں ۔