نیویارک۔23ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن کے والد کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے جمعہ کو امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن کے ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے ان کے والد کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ جس طرح آپ کے ٹویٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کی پوری زندگی دوسروں کی خدمت کیلئے گزری، مجھے یقین ہے کہ انہیں آپ پر فخر ہوگا، میں آپ اور آپ کے اہل خانہ کیلئے دعاگو ہوں۔