وزیراعظم محمد شہباز شریف کا ایس اینڈ پی گلوبل ریٹنگز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کے درجے میں بہتری پر اطمینان کا اظہار

اسلام آباد۔24جولائی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت تیزی سے استحکام کی طرف گامزن ہے،پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری سے نہ صرف بین الاقوامی کیپیٹل مارکیٹ تک رسائی میں مدد ملے گی بلکہ بیرونی قرضوں کی ادائیگی کا دبائو بھی کم ہوگا۔ جمعرات کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے ایس اینڈ پی گلوبل …

اسلام آباد۔24جولائی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت تیزی سے استحکام کی طرف گامزن ہے،پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری سے نہ صرف بین الاقوامی کیپیٹل مارکیٹ تک رسائی میں مدد ملے گی بلکہ بیرونی قرضوں کی ادائیگی کا دبائو بھی کم ہوگا۔

جمعرات کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے ایس اینڈ پی گلوبل ریٹنگز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کے درجے میں بہتری پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ +CCC سے بی مانئس پر آنا یہ ثابت کرتا ہے کہ پاکستان کی معیشت استحکام کی طرف تیزی سے گامزن ہے،پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری سے نہ صرف بین الاقوامی کیپیٹل مارکیٹ تک رسائی ملنے میں مدد ملے گی اور بیرونی قرضوں کی ادائیگی کا دبائو بھی کم ہوگا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے میکرو اکنامک اشاریے بہتر ہو رہے ہیں،کریڈٹ ریٹنگ بہتر ہونے سے پاکستانی معیشت پر بیرونی سرمایہ کاروں کا اعتماد بہتر ہو گا۔وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کی کامیاب معاشی پالیسیوں کا اعتراف بین الاقوامی مالیاتی ادارے اور ریٹنگز ایجنسیز بھی کر رہی ہیں،حکومتی معاشی ٹیم کی کاوشیں قابل تعریف ہیں۔

مزید خبریں