23.7 C
Islamabad
بدھ, اپریل 2, 2025
ہومقومی خبریںوزیراعظم محمد شہباز شریف کا ترکمانستان کے صدر سے ٹیلیفونک رابطہ، عید...

وزیراعظم محمد شہباز شریف کا ترکمانستان کے صدر سے ٹیلیفونک رابطہ، عید الفطر کی مبارکباد

- Advertisement -

لاہور۔31مارچ (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہبازشریف نے ترکمانستان کے صدرسردار بردی محمدوف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور عید الفطر کے موقع پر انہیں اور برادر ترکمانستان قوم کو مبارکباد دی۔ انہوں نے ترکمانستان کے قومی رہنما اور پیپلز کونسل( ہلک ماصلاہتے )کے چیئرمین گربنگولی بردی محمدوف کو بھی عید کی مبارکباد دی۔

وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان گرمجوش اور دوستانہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دوطرفہ تعلقات کی مثبت پیشرفت دیکھنا حوصلہ افزا ہے۔ اس رفتار کو برقرار رکھنے کے لیے وزیراعظم نے اعلیٰ سطح کے تبادلے جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

- Advertisement -

اس حوالے سے انہوں نے گزشتہ سال اکتوبر میں صدر آصف علی زرداری کے دورہ اشک آباد کا ذکر کیا اور کہا کہ پاکستان گزشتہ سال ترکمانستان کے قومی رہنما کے دورہ پاکستان کی میزبانی کا منتظر تھا لیکن بوجوہ یہ دورہ ممکن نہ ہوسکا۔

وزیراعظم نے ترکمانستان کے صدر اور ترکمانستان کے قومی رہنما کو جلد پاکستان کے سرکاری دورہ کی اپنی دعوت کا اعادہ کیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=577635

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں