وزیراعظم محمد شہباز شریف کا شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں 6 خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کو خراج تحسین

150
Shahbaz Sharif

اسلام آباد۔30جنوری (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں 6 خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتےہوئے میجر حمزہ اسرار اور سپاہی محمد نعیم کی شہادت پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا۔

جمعرات کو پی ایم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نےشہدا کی بلندی درجات اور اہل خانہ کے لئے صبر کی دعا کی۔ وزیراعظم نے کہاکہ قوم کے بیٹوں کی عظیم قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے، ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو خاک میں ملائیں گے۔ ا ن کا کہنا تھا کہ حکومت اور سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے متحرک ہیں