لاہور۔8جون (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عید الاضحیٰ کے پرمسرت موقع پر سلطنت عمان کے سلطان ہیثم بن طارق آل سعیدسے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انھوں نے سلطان ھیثم اور عمان کے برادر عوام کو عید کی مبارکباد پیش کی۔وزیر اعظم آفس پریس ونگ کی جانب سے اتوار کو جاری پریس ریلیز کے مطابق گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے امت مسلمہ کے اتحاد اور ہم آہنگی …
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا عمان کے سلطان سے عید الاضحیٰ کی مبارکباد کے لئے ٹیلیفونک رابطہ

مزید خبریں
لاہور۔8جون (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عید الاضحیٰ کے پرمسرت موقع پر سلطنت عمان کے سلطان ہیثم بن طارق آل سعیدسے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انھوں نے سلطان ھیثم اور عمان کے برادر عوام کو عید کی مبارکباد پیش کی۔وزیر اعظم آفس پریس ونگ کی جانب سے اتوار کو جاری پریس ریلیز کے مطابق گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے امت مسلمہ کے اتحاد اور ہم آہنگی اور غزہ کے عوام کے لیے بھی خصوصی دعا بھی کی۔
وزیراعظم نے پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ بحران کے دوران عمان کے موقف پر سلطان اے اظہار تشکر کیا اور کشیدگی میں کمی اور مذاکرات کے لیے ان کی حمایت کو سراہا۔ پاکستان اور عمان کے قریبی برادرانہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے سلطنت عمان کے ساتھ تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے عمان کے سلطان کو پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کے لیے اپنی دعوت کا اعادہ کیا۔ سلطان ہیثم بن طارق نے دعوت قبول کرتے ہوئے وزیراعظم کو بھی عمان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت دی۔ دونوں دورے باہمی طور پر سفارتی ذرائع سے مناسب تاریخوں پر ہوں گے۔








