وزیراعظم محمد شہباز شریف کا نامور سول سرونٹ عبداللہ مرحوم کی وفات پر تعزیت کا اظہار

اسلام آباد۔5جولائی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نامور سول سرونٹ عبداللہ مرحوم کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے،وہ سی ایس پی 1967 بیچ سے تعلق رکھتے تھے۔

وزیر اعظم آفس میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ سول سرونٹ عبداللہ کے انتقال پرملال پر گہرا دکھ اور رنج ہوا،اللہ تعالی انہیں غریق رحمت کریں۔عبداللہ مرحوم ایک فرض شناس سول سرونٹ، ایک نامور سکالر اور اسلام کے محققین میں سے ایک تھے۔

وزیراعظم نے کہا کہ عبداللہ مرحوم کا سروس کے دوران لوگوں کی فلاح کیلئے کام اور ملک کیلئے انتھک محنت سول سرونٹس کیلئے قابل تقلید رول ماڈل ہیں،ہماری تمام تر ہمدردیاں مرحوم کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔ اللہ تعالی انہیں صبرِ جمیل عطا فرما