وزیراعظم محمد شہباز شریف کا نجی ٹی وی چینل کی رپورٹر صدف نعیم کےلانگ مارچ کنٹینر سے گر کر جاں بحق ہونے پر اظہار تعزیت

126
قوم آج پاکستان کے بانیوں کو ان کی سیاسی دانشمندی اور علیحدہ وطن کے لیے انتھک جدوجہد پر خراج عقیدت پیش کرتی ہے،وزیر اعظم کا یوم پاکستان کے موقع پر ٹویٹ

اسلام آباد۔30اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نجی ٹی وی چینل کی رپورٹر صدف نعیم کے لانگ مارچ کنٹینر سے گر کر جاں بحق ہونے پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

اتوار کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے رپورٹرصدف نعیم کے لانگ مارچ کنٹینر سے گر کر جاں بحق ہونے پرشدید دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس اندوہناک واقعہ پر جتنا افسوس کیا جائے کم ہے ،

وہ اہلخانہ سے دلی تعزیت کرتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ صدف نعیم ایک متحرک اور محنتی رپورٹر تھیں۔ انہوں نے مرحومہ کیلئے مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔