وزیراعظم محمد شہباز شریف کا وفاقی وزیر ماحولیات شیری رحمان کی جلد صحت یابی کےلئے نیک تمنائوں کا اظہار

اسلام آباد۔23جنوری (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وفاقی وزیر ماحولیات شیری رحمان کی جلد صحت یابی کےلئے نیک تمنائوں کا اظہارکیا ہے۔

پیر کواپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے شیری رحمان کے ہاتھ کے آپریشن پر ان سے ہمدردی کا اظہارکرتے ہوئے دعا کی کہ وہ جلد صحت یاب ہوکر اپنی وزارت کی ذمہ داریاں دوبارہ سنبھالیں