اسلام آباد۔1اگست (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کالا شاہ کاکو اور مریدکے کے درمیان ٹرین حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ریسکیو ٹیموں کو جلد از جلد مسافروں کی امداد کے لیے کارروائیوں کا آغاز کرنے کی ہدایت کی ہے۔جمعہ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے زخمیوں کو ترجیحی بنیادوں پر فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔وزیر …
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا کالا شاہ کاکو اور مریدکے کے درمیان ٹرین حادثے پر افسوس کا اظہار، ریسکیو ٹیموں کو جلد از جلد امدادی کارروائیوں کا آغاز کرنے کی ہدایت
اسلام آباد۔1اگست (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کالا شاہ کاکو اور مریدکے کے درمیان ٹرین حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ریسکیو ٹیموں کو جلد از جلد مسافروں کی امداد کے لیے کارروائیوں کا آغاز کرنے کی ہدایت کی ہے۔جمعہ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے زخمیوں کو ترجیحی بنیادوں پر فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔وزیر اعظم نے زخمیوں کی جلد از جلد صحتیابی کے لئے دعا کی۔









