وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان کو کھیلوں کا سامان تیار کرنے والی اپنی ممتاز صنعت کے ذریعے فٹ بال کے عالمی ایونٹ کا حصہ بننے پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فٹ بال ورلڈ کپ میں استعمال ہونے والی آفیشل میچ بالز ’’ٹریونڈا‘‘ پاکستان میں تیار کی گئی ہیں جو ہمارے لوگوں کی مہارت، ہنرمندی اور بہترین کاریگری کی عکاسی کرتی ہیں،دعا ہے کہ یہ ٹورنامنٹ …
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا کھیلوں کا سامان تیار کرنے والی پاکستانی ممتاز صنعت کے ذریعے فٹ بال کے عالمی ایونٹ کا حصہ بننے پر فخر کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد۔11جون (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان کو کھیلوں کا سامان تیار کرنے والی اپنی ممتاز صنعت کے ذریعے فٹ بال کے عالمی ایونٹ کا حصہ بننے پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فٹ بال ورلڈ کپ میں استعمال ہونے والی آفیشل میچ بالز ’’ٹریونڈا‘‘ پاکستان میں تیار کی گئی ہیں جو ہمارے لوگوں کی مہارت، ہنرمندی اور بہترین کاریگری کی عکاسی کرتی ہیں،دعا ہے کہ یہ ٹورنامنٹ دنیا بھر میں دوستی، اتحاد اور کھیلوں کے اعلیٰ معیار کے فروغ کا ذریعہ بنے۔
جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ آج دنیا بھر کے فٹ بال شائقین کے لیے ایک بہت ہی خاص دن ہے کیونکہ 23 واں فیفا ورلڈ کپ شروع ہو رہا ہے،یہ عالمی ایونٹ کھیلوں کی اس منفرد صلاحیت کا جشن ہے جو سرحدوں، ثقافتوں اور قومیتوں سے بالاتر ہو کر لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب لاتی ہے۔وزیراعظم نے میزبان ممالک امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو سمیت تمام شریک ممالک کے لیے کامیاب اور یادگار ٹورنامنٹ کے حوالے سے نیک تمنائوں کا اظہار کیا ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو کھیلوں کا سامان تیار کرنے والی اپنی ممتاز صنعت کے ذریعے اس عالمی ایونٹ کا حصہ بننے پر فخر ہے،فٹ بال ورلڈ کپ میں استعمال ہونے والی آفیشل میچ بالز ’’ٹریونڈا‘‘ پاکستان میں تیار کی گئی ہیں جو ہمارے لوگوں کی مہارت، ہنرمندی اور بہترین کاریگری کی عکاسی کرتی ہیں۔وزیراعظم نے دعا کی کہ یہ ٹورنامنٹ دنیا بھر میں دوستی، اتحاد اور کھیلوں کے اعلیٰ معیار کے فروغ کا ذریعہ بنے۔








