وزیراعظم محمد شہباز شریف کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشنز کو مزید بڑھانے اور تیز تر کرنے کی ہدایت

اسلام آباد۔23جولائی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشنز کو مزید بڑھانے اور تیز تر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو مسافر شاہراہیں بند ہونے کی وجہ سے پھنسے ہوئے ہیں انہیں رہائش،خوراک سمیت ہرممکن سہولیات فراہم کی جائیں۔ بدھ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے لینڈ …

اسلام آباد۔23جولائی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشنز کو مزید بڑھانے اور تیز تر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو مسافر شاہراہیں بند ہونے کی وجہ سے پھنسے ہوئے ہیں انہیں رہائش،خوراک سمیت ہرممکن سہولیات فراہم کی جائیں۔

بدھ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند شاہراہوں خصوصاً شاہراہ قراقرم اور ناران-بابوسر-چلاس شاہراہ پر بحالی کا کام تیز تر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جو مسافر شاہراہیں بند ہونے کی وجہ سے پھنسے ہوئے ہیں انہیں رہائش،خوراک سمیت ہرممکن سہولیات فراہم کی جائیں۔ وزیراعظم نے چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کو ہدایت کی کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض کی روک تھام کے لئے اقدامات انتہائی ضروری ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ مون سون کے آنے والے سپیلز کے لئے این ڈی ایم اے، پی ڈی ایم ایز، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے ادارے مل کے لائحہ عمل بنائیں،شہری سیلاب سے بچائو کے لئے میونسپل ادارے نکاسی آب اور سیوریج کے بہترین اقدامات کریں۔وزیراعظم نے ملک میں بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا۔وزیراعظم نے حادثات اور سیلاب میں جاں بحق ہونے والوں کی بلندی درجات کی دعا کی۔

مزید خبریں