وزیراعظم محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر سابق فاٹا اور پاٹا کو ٹیکس کی چھوٹ دی گئی، وزیرخزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب

172
Minister of Finance
Minister of Finance

اسلام آباد۔25جون (اے پی پی):وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر سابق فاٹا اور پاٹا کو ٹیکس کی چھوٹ دی گئی ہے۔ منگل کو قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کے رکن اسد قیصر نے کہا کہ وہ وزیر خزانہ کے مشکور ہیں جنہوں نے کل کی میٹنگ کے بعد سابق فاٹا اور پاٹا میں ٹیکس کی چھوٹ دی ہے جس پر وزیر خزانہ نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر سابق فاٹا اور پاٹا کو ٹیکس کی چھوٹ دی گئی ہے۔