وزیراعظم محمد شہباز شریف کی سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا الیکشن جیتنے پر انڈیپنڈنٹ گروپ کو مبارکباد

اسلام آباد۔16اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا الیکشن جیتنے پر انڈیپنڈنٹ گروپ کو مبارکباد دی ہے ۔جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے انڈیپنڈنٹ گروپ کے سربراہ احسن بھون ،نو منتخب صدر ہارون الرشید اور سیکرٹری زاہد اسلم اعوان و دیگر عہدیداران کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت ہمیشہ …

اسلام آباد۔16اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا الیکشن جیتنے پر انڈیپنڈنٹ گروپ کو مبارکباد دی ہے ۔جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے انڈیپنڈنٹ گروپ کے سربراہ احسن بھون ،نو منتخب صدر ہارون الرشید اور سیکرٹری زاہد اسلم اعوان و دیگر عہدیداران کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت ہمیشہ سے وکلاء برادری کو اصلاحات کے عمل میں اہم شراکت دار تصور کرتی ہے۔ اس سلسلہ میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ ہمیشہ وکلا ءسے رابطہ میں رہتے ہیں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ نو منتخب صدر ہارون الرشید اورعہدیداران ملک میں آئین و قانون کی بالادستی اور وکلاکی فلاح و بہبود کا مشن جاری رکھیں گے۔

مزید خبریں