وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ولادی میر پیوٹن کو پانچویں بار روس کا صدر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد

Prime Minister Muhammad Shahbaz Sharif
Prime Minister Muhammad Shahbaz Sharif

اسلام آباد۔8مئی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ولادی میر پیوٹن کو پانچویں بار روس کا صدر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد دی ہے۔

بدھ کو سوشل میڈیا ایکس پر اپنی پوسٹ میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ ولادی میر پیوٹن نے پانچویں بار صدر کی حیثیت سے روس کی قیادت کی ذمہ داری سنبھالی ہے ان کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ میں پاکستان اور ہمارے دونوں ممالک کےعوام کے باہمی مفاد کے لئے روس کے ساتھ تعاون کو بڑھانے کے لئے ان کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر ہوں