وزیراعظم محمد شہباز شریف کی پاکستان کی سری لنکا کے خلاف سہہ ملکی سیریز کا فائنل جیتنے پر قوم کو مبارکباد

اسلام آباد۔29نومبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان کی سری لنکا کے خلاف سہہ ملکی سیریز کا فائنل جیتنے پر قوم کو مبارکباد دی ہے۔ ہفتہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ فائنل میچ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی دکھائی، پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کے تمام کھلاڑیوں نے اس پوری سیریز کے دوران بہترین پرفار …

اسلام آباد۔29نومبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان کی سری لنکا کے خلاف سہہ ملکی سیریز کا فائنل جیتنے پر قوم کو مبارکباد دی ہے۔ ہفتہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ فائنل میچ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی دکھائی، پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کے تمام کھلاڑیوں نے اس پوری سیریز کے دوران بہترین پرفار منس دی، سری لنکا اور زمبابوے کے کھلاڑیوں نے پوری پاکستانی قوم کے دل جیت لئے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں سہہ ملکی سیریز کا کامیاب انعقاد ہماری بہت بڑی کامیابی ہے، فائنل میچ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی دکھائی۔وزیراعظم نے سہہ ملکی سیریز کامیابی سے منعقد کرنے پر چیئرمین پی سی بی اور پاکستان کرکٹ بورڈ کی انتظامیہ کی بھی پذیرائی کی ۔

 

مزید خبریں