وزیراعظم محمد شہباز شریف کے ویژن کے تحت مستحقین تک ان کا حق عزت و احترام کے ساتھ پہنچانا اولین ترجیح ہے،سید عمران احمد شاہ
وزیراعظم محمد شہباز شریف کے ویژن کے تحت مستحقین تک ان کا حق عزت و احترام کے ساتھ پہنچانا اولین ترجیح ہے،سید عمران احمد شاہ

مزید خبریں
لاہور۔4مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے تخفیفِ غربت و سماجی تحفظ سید عمران احمد شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کے ویژن کے تحت ڈیجیٹل سسٹم کے ذریعے مستحقین تک ان کا حق عزت و احترام کے ساتھ پہنچانا اولین ترجیح ہے، حکومت دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے صحت اور سماجی تحفظ کے شعبوں میں تاریخی اقدامات اٹھا رہی ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) آفس قصور کے دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔وفاقی وزیر برائے تخفیفِ غربت و سماجی تحفظ نے کہا کہ حکومت دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے صحت اور سماجی تحفظ کے شعبوں میں تاریخی اقدامات عمل میں لا رہی ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف کے وژن کے مطابق ڈیجیٹل سسٹم کے ذریعے مستحقین تک ان کا حق عزت و احترام کے ساتھ پہنچانا ہماری ترجیح ہے۔انہوں نے قومی غربت سے نجات پروگرام کو معاشی تاریخ کا نیا باب قرار دیا اور کہا کہ حکومت مستحقین کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کی مالی معاونت جاری رکھے گی۔
وفاقی وزیر برائے تخفیفِ غربت نے کہا کہ پاکستان بیت المال کے تحت جدید سہولت سینٹرز قائم کیے گئے ہیں جہاں مستحق مریضوں کو ایک ہی چھت کے نیچے تمام طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ تمام وفاقی پروگراموں میں میرٹ اور شفافیت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔
سید پیر عمران احمد شاہ نے ہدایت کی کہ سمز کی فراہمی کو مکمل شفاف بنایا جائے تاکہ بی بی سی پی کی بینیفشریز موبائل والٹ کے ذریعے اپنی رقوم باآسانی وصول کر سکیں۔قبل ازیں وفاقی وزیر برائے تخفیفِ غربت و سماجی تحفظ نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) آفس قصور کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور مستحقین کو دی جانے والی امداد کے طریقہ کار کو تسلی بخش قرار دیا۔








