اسلام آباد۔6نومبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف آج (بدھ کو)گلگت بلتستان کے ایک روزہ دورے پر روانہ ہو گئے ہیں۔
پی ایم آفس کے میڈیاونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم گلگت کے ضلع غذر میں ببر گاؤں میں 2022 کے سیلاب کے باعث تباہ ہونے والے مکانوں کی جگہ متاثرین کے لیے خصوصی طور پر تعمیر شدہ نئے گھروں کا افتتاح کریں گے۔
علاوہ ازیں وزیراعظم گلگت میں متعدد ترقیاتی منصوبوں بالخصوص نلتر ایکسپریس وے، گریٹر واٹر سپلائی ہنزہ، عطاآباد میں 54 میگاواٹ کے پن بجلی کے پلانٹ اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کے سنگ بنیاد و افتتاح کریں گے۔