اسلام آباد ۔ 25 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نوازشریف نے الیکشن کمیشن کے چار ارکان کی تقرری کے لئے صدر مملکت ممنون حسین کو ایڈوائس بھجوا دی ہے۔ وزیراعظم محمد نوازشریف کے دستخطوں سے بھجوائی گئی ایڈوائس میں قاعدہ 15 اے (1) اور 1973ءکے قواعد کے شیڈول وی۔ بی 488کا حوالہ دیتے ہوئے صدر مملکت کو مشورہ دیا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 218 (2) بی کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے جسٹس ریٹائرڈ شکیل احمد بلوچ ، وفاقی سیکرٹری ریٹائرڈ غفار سومرو، جسٹس ریٹائرڈ مسماة ارشاد قیصر اور جسٹس ریٹائرڈ الطاف ابراہیم قریشی کی ارکان الیکشن کی حیثیت سے تقرری کی جائے۔