وزیراعظم محمد نوازشریف کی ایف اے او کے ڈائریکٹر جنرل سے ملاقات میں گفتگو

145
APP08-06 ISLAMABAD: October 06 – DG Food & Agriculture Organization (FAO) Jose Graziano Da Silva, called on Prime Minister Muhammad Nawaz Sharif at PM House. APP

اسلام آباد ۔ 6 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم محمد نوازشریف نے پاکستان میں تخفیف غربت اور غذائی تحفظ میں عالمی ادارہ برائے خوراک و زراعت (ایف اے او) کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ عارضی طور پر نقل مکانی کرنے والے افراد کیلئے ہنگامی امداداور بحالی میں معاونت کے حوالہ سے ایف اے او کا کردار قابل تحسین ہے۔ انہوں نے یہ بات ایف اے او کے ڈائریکٹر جنرل جوزے گرازیانیو ڈیسلوا سے جمعرات کو وزیراعظم ہاﺅس میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ وزیراعظم نے پاکستان میں پائیدار روزگار اور دیہی ترقی کیلئے ادارے کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آفت زدہ علاقوں میں ادارے کے روزگار کے پروگرام بھی لائق تحسین ہیں۔ وزیراعظم ہاﺅس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق نوازشریف نے کہا کہ حکومت ایف اے او کی غذائی تحفظ سے متعلق سرگرمیوں میں ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ جوزے گرازیانیو ڈیسلوا نے کہا کہ ان کا ادارہ سب کیلئے غذائی تحفظ کے حصول کیلئے کوشاں ہے تاکہ لوگوں کو اعلیٰ معیار کی وافر غذاءتک باقاعدہ رسائی یقینی بنائی جا سکے۔