وزیراعظم محمد نواز شریف آئین و قانون کی بالادستی کے لیے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے‘ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

اسلام آباد ۔ 15 جون (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف آئین و قانون کی بالادستی کے لیے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے ہیں۔ جمعرات کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگرچہ وزیراعظم محمد نواز شریف کا نام پاناما پیپرز میں کہیں بھی موجود نہین لیکن …

اسلام آباد ۔ 15 جون (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف آئین و قانون کی بالادستی کے لیے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے ہیں۔ جمعرات کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگرچہ وزیراعظم محمد نواز شریف کا نام پاناما پیپرز میں کہیں بھی موجود نہین لیکن اس کے باوجود انہوں نے خود کو احتساب کے لیے پیش کر کے ملک میں ایک تاریخی مثال قائم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاناما پیپرز کی تحقیقات کے لیے وزیراعظم محمد نواز شریف نے پہلے ہی سپریم کورٹ کو کمیشن بنانے کے لیے خط لکھ دیا تھا۔ وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پہلے دن ہی سے اس بات کا تعین کر رکھا ہے کہ پاناما کے معاملے پر سپریم کورٹ جب بھی ہمیں بلائے گی ہم ضرور پیش ہوں گے۔ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے الزام لگایا کہ ملک کی سیاسی جماعتیں پوائنٹ سکورنگ کے لیے پاناما پیپرز پر سیاست کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کرپشن کیسز میں ملوث ہیں اور عدلیہ کے سامنے پیش ہونے سے گریزاں ہیں۔

Leave a Reply