وزیراعظم محمد نواز شریف سے ہانگ کانگ کی بڑی کمپنیوں کے سربراہان کی ملاقاتیں ، پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار

107
APP37-17 HONG KONG: May 17 – Yin Yimin, Chairman ZTE Cooperation called on Prime Minister Muhammad Nawaz Sharif. APP

ہانگ کانگ ۔ 17 مئی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف سے ہانگ کانگ کی بڑی کمپنیوں کے سربراہان نے بدھ کو یہاں ملاقاتیں کیں اور پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ وزیراعظم سے زیڈ ٹی ای کارپوریشن کے چیئرمین ین یائی من، شانڈونگ ہائی سپیڈ گروپ کے چیئرمین سن لیانگ اور بیجنگ انٹر پرائیزز ہولڈنگ لمیٹڈ کے چیئرمین وانگ ڈونگ نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔