وفاقی سیکرٹری اطلاعات ونشریات و مینیجنگ ڈائریکٹر پی ٹی وی سردار احمد نواز سکھیرا کا پی ٹی وی کے پروگرام میں اظہارخیال

اسلام آباد ۔ 17 مئی (اے پی پی) وفاقی سیکرٹری اطلاعات ونشریات و مینیجنگ ڈائریکٹر پی ٹی وی سردار احمد نواز سکھیرا نے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمدنواز شریف اور وزیرمملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب پی ٹی وی کو تکنیکی اور نشریاتی طور پر مزید مضبوط بنانے کے خواہشمند ہیں، قومی نشریاتی ادارہ لوگوں کو بروقت اور درست معلومات کے ساتھ مستقبل کی مثبت سوچ اور اعتماد دیتا …

اسلام آباد ۔ 17 مئی (اے پی پی) وفاقی سیکرٹری اطلاعات ونشریات و مینیجنگ ڈائریکٹر پی ٹی وی سردار احمد نواز سکھیرا نے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمدنواز شریف اور وزیرمملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب پی ٹی وی کو تکنیکی اور نشریاتی طور پر مزید مضبوط بنانے کے خواہشمند ہیں، قومی نشریاتی ادارہ لوگوں کو بروقت اور درست معلومات کے ساتھ مستقبل کی مثبت سوچ اور اعتماد دیتا ہے، بچوں کے لئے پی ٹی وی کے چینل کا آغاز جلد کیا جائے گا ، ملک کی آزادی کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر تحریک پاکستان سے لیکر اب تک کے حالات کو بھرپور انداز میں پیش کیا جائے گا۔ پی ٹی وی کے پروگرام صبح نو میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ قومی نشریاتی ادارے کی ذمہ داری ہے کہ وہ لوگوں اور بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیوں کو بروقت اور درست معلومات کے ساتھ ایسی تفریح فراہم کرے جسے پورا گھرانہ ایک ساتھ بیٹھ کر دیکھ سکے۔ انھوں نے کہا کہ پی ٹی وی کا مقصد بچوں اور نوجوانوں میں مثبت سوچ کے ساتھ اعتماد کی فضا کو قائم کرنا ہے۔ سردار احمد نواز سکھیرا نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف اور وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب پی ٹی وی کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے خواہش مند ہیں جس میں تکنیکی صلاحیت اور سکرین کو بہتر بنانا شامل ہے۔ انھوں نے کہا کہ پی ٹی وی پورے پاکستان سمیت دنیا کے131 ممالک میں دیکھا جاتا ہے، کشمیر،فاٹا اور بلوچستان سمیت دیگر دوردراز کے علاقوں میں نشریات کو بہتر بنانے کے لئے جدید نئے بوسٹرز لگائے جارہے ہیں۔

Leave a Reply