آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے کل (بدھ) کیلئے ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 39 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 382روپے 25 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔
پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا، نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا

مزید خبریں
اسلام آباد۔11اگست (اے پی پی):آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے کل (بدھ) کیلئے ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 39 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 382روپے 25 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔
اسی طرح موٹر اسپرٹ (پیٹرول) کی قیمت میں 1 روپے 70پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 325روپے 92پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج (منگل) رات 12 بجے سے ہوگا۔







