چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد سے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے مرکزی سیکرٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری، سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن اور سعدیہ دانش نے ملاقات کی۔
چیئرپرسن بی آئی ایس پی سے سید نیئر حسین بخاری، ندیم افضل چن اور سعدیہ دانش کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔11اگست (اے پی پی):چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد سے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے مرکزی سیکرٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری، سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن اور سعدیہ دانش نے ملاقات کی۔ ترجمان بی آئی ایس پی کے مطابق ملاقات پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ اسلام آباد میں ہوئی جس میں پارٹی کے سینئر رہنما چوہدری منظور احمد بھی موجود تھے۔
ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورتحال، پارٹی امور اور آئندہ کی سیاسی حکمتِ عملی سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر پارٹی رہنماؤں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے تنظیمی معاملات، عوامی رابطہ مہم اور موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی اپنی آراء کا اظہار کیا۔رہنمائوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کے مسائل کے حل، جمہوریت کے استحکام اور ملک کی ترقی کے لیے اپنا بھرپور کردار جاری رکھے گی۔







