اسحاق ڈار کی انڈونیشین وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے منگل کے روز انڈونیشیا کے وزیر خارجہ سوگیونو سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔دونوں رہنمائوں نے دوطرفہ تعلقات اور علاقائی و عالمی امور، بالخصوص امریکا اور ایران کے درمیان جاری روابط اور بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

اسلام آباد۔11اگست (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے منگل کے روز انڈونیشیا کے وزیر خارجہ سوگیونو سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔دونوں رہنمائوں نے دوطرفہ تعلقات اور علاقائی و عالمی امور، بالخصوص امریکا اور ایران کے درمیان جاری روابط اور بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق انڈونیشیا کے وزیر خارجہ سوگیونو نے بات چیت کے فروغ اور امن و استحکام کی کوششوں میں پاکستان کے تعمیری اور اہم کردار کو سراہا۔دونوں رہنمائوں نے باہمی تعاون کے ترجیحی شعبوں میں مزید تعاون کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور قریبی روابط برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔