وزیراعظم محمد نواز شریف نے جس طرح آئین اور قانون کی پاسداری کی وہی پاسداری تمام اداروں پر لاگو ہوتی ہے، وزیر مملکت اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب اسلام آباد ۔ 15 جون (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے جس طرح آئین اور قانون کی پاسداری کی وہی پاسداری تمام اداروں پر لاگو ہوتی ہے، آئین اور قانون سے …
وزیراعظم محمد نواز شریف نے جس طرح آئین اور قانون کی پاسداری کی وہی پاسداری تمام اداروں پر لاگو ہوتی ہے، وزیر مملکت اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب

مزید خبریں
وزیراعظم محمد نواز شریف نے جس طرح آئین اور قانون کی پاسداری کی وہی پاسداری تمام اداروں پر لاگو ہوتی ہے، وزیر مملکت اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب
اسلام آباد ۔ 15 جون (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے جس طرح آئین اور قانون کی پاسداری کی وہی پاسداری تمام اداروں پر لاگو ہوتی ہے، آئین اور قانون سے جب بھی تجاوزکیا گیا تو پاکستان تاریک دورمیں چلا گیا، وزیراعظم محمد نواز شریف کا آج پہلی دفعہ احتساب نہیں ہوا، تاریخ گواہ ہے کہ وہ واحد شخص ہیں جن کی تین نسلوں کا احتساب ملکی تاریخ میں تین دفعہ کیا گیا۔ جمعرات کو وزیراعظم محمد نواز شریف کی جانب سے جی آئی ٹی میں پیشی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج وزیراعظم محمد نواز شریف کے تمام مخالفین ایک بار پھر شکست سے دو چار ہوئے ہیں، آج وزیراعظم کے جے آئی ٹی میں جانے سے ایک نئی تاریخ رقم ہوئی ہے، اس سے جمہوریت مزید مضبوط اور ادارے مستحکم ہوں گے۔ وزیر مملکت اطلاعات ونشریات نے کہا کہ آج کے دن کے بعد عمران خان پر خوف طاری ہوگیا ہے، عمران خان ملک میں بے یقینی کی صورتحال پیدا کرنا چاہتے ہیں، وہ پاکستانی سیاست سے غیر متعلقہ ہوچکے ہیں، نتھیا گلی میں قیام کے بعد شاید وہ سیدھا باہر جائیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئی عمران خان کو نہ بولنے کے پیسے کیوں دے گا، ان کا خود بولنا ان پر خود کش حملے کے مترادف ہے۔وزیر مملکت اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے جے آئی ٹی کے سامنے یہ کہا کہ ان کی تمام دستاویزات ڈکلیئرڈ ہیں جو سپریم کورٹ سمیت دیگر تمام اداروں کے پاس پہلے ہی سے موجود بھی ہیں اور یہی بات پاناما پیپرز کے شور کے بعد انہوں نے قوم سے اپنے خطاب میں بھی کہی۔انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کے کاروبار سے متعلق جو چیزیں ہیں ان سے میرا کوئی تعلق نہیں کیونکہ اس کاروبار میں ان کی کسی قسم کی کوئی مداخلت نہیں ہے اور وہ اس سے بالکل قطع تعلق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات پوری قوم کو معلوم ہے کہ پاناما لیکس میں وزیراعظم محمد نواز شریف کا نام کہیں بھی موجود نہیں بلکہ آئی سی آئی جے نے اپنی ویب سائٹ کے اندر بھی اس حوالے سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کا نام پاناما پیپرز میں کہیں بھی موجود نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی جو کہ پاناما پیپرز کے حوالے سے تحقیقات کر رہی ہے نے جب وزیراعظم محمد نواز شریف کو بلایا تو تیسری مرتبہ منتخب ہونے والے وزیراعظم محمد نواز شریف نے آئین و قانون کی پاسداری کرتے ہوئے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو کر ایک ایسی تاریخی مثال قائم کر دی ہے جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ احتساب کے لیے پاکستان کا آئین اور قانون کسی کو بھی استثنیٰ نہیں دیتا۔








