وزیراعظم محمد نواز شریف کاگریٹر اقبال پارک کی افتتاحی تقریب سے خطاب

123
APP63-17 LAHORE: December 17 - Prime Minister Muhammad Nawaz Sharif addressing during the inauguration ceremony of Greater Iqbal Park. APP

لاہور۔17 دسمبر(اے پی پی )وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہاہے کہ حکومت عوام کی فلاح و بہبود ،معاشی ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ ثقافتی و تاریخی ورثہ کی حفاظت کی ذمہ داریاں بخوبی پوری کر رہی ہے لیکن ماضی کی حکومتوں نے اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کیں جس پرعوام کو ماضی کے حکمرانوں کا محاسبہ کرنا چاہیے جو ملک کو اندھیروں کی طرف لے گئے، وطن عزیز میں توانائی بحران دہشتگردی کے خاتمے معیشت کی بحالی سمیت دیگر مسائل پر قابو پا لیا گیا ہے،سڑکوں اور موٹروے کا پورے ملک میں جال بچھا نے کے ساتھ ساتھ چاروں صوبوں کو مواصلاتی نظام کے ذریعے ایک دوسرے سے جوڑ دیا گیا ہے ،وہ ہفتہ کے روز گریٹر اقبال پارک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف ،رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف، صوبائی وزیر ملک ندیم کامران ،صوبائی وزیر ذکیہ شاہنواز ،میاں یوسف صلاح الدین، پی ایچ اے کے وائس چیئرمین افتخار احمد سمیت ممبران قومی و صوبائی اسمبلی وفاقی وزراءو دیگر حکومت پنجاب کے اعلی افسران بھی موجود تھے۔وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ یہ لکھ کر لگا دینا چاہیے کہ گریٹر اقبال پارک کسی دھرنے کی جگہ نہیں ہے کیونکہ دھرنے والے ایسی جگہوں کی تلاش میں رہتے ہیں انہوں نے کہا کہ اس وقت تین سال پہلے کے حالات نہیں ہیں بلکہ ملک میں تبدیلی اور خوشحالی آرہی ہے۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے توانائی کے منصوبے شروع کئے جس سے ملک روشن ہوا ہے اور روشنیاں بحال ہو رہی ہیں۔