گوادر۔ 16 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ترقی کے تمام راستے بلوچستان سے نکلیں گے‘ پاکستان ایشیاءکا ٹائیگر بنے گا اور بلوچستان پاکستان کا ٹائیگر بنے گا‘ گوادر میں بہترین یونیورسٹی اورجدید ہسپتال قائم کیا جائے گا، یہاں کے عوام کے جوش وخروش میں امید کی بڑی کرن نظر آرہی ہے‘ حقیقی طور پر محسوس کررہے ہیں کہ گوادر کے لئے مثالی ترقی …
وزیراعظم محمد نواز شریف کا گوادر میں عوامی جلسہ سے خطاب

مزید خبریں
گوادر۔ 16 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ترقی کے تمام راستے بلوچستان سے نکلیں گے‘ پاکستان ایشیاءکا ٹائیگر بنے گا اور بلوچستان پاکستان کا ٹائیگر بنے گا‘ گوادر میں بہترین یونیورسٹی اورجدید ہسپتال قائم کیا جائے گا، یہاں کے عوام کے جوش وخروش میں امید کی بڑی کرن نظر آرہی ہے‘ حقیقی طور پر محسوس کررہے ہیں کہ گوادر کے لئے مثالی ترقی کا دور شروع ہو رہا ہے اور اس علاقے کی تقدیر بدلنے والی ہے۔ جمعرات کو یہاں عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ کوئی ایسا دن نہیں گزرتا جس میں گوادر کا ذکر نہ ہو‘ بلوچستان میں سڑکوں کی تعمیر کے لئے اربوں روپے خرچ کررہے ہیں۔ ترقی کی وجہ سے دہشت گرد بھاگ رہے ہیں انہیں بھگا کر دم لیں گے ‘ بجلی کے منصوبوں پر تیزی سے کام جارہی ہے جلد اندھیرے چھٹ جائیں گے۔ گوادر کی زمین سونے سے زیادہ قیمتی ہو چکی ہے زمینوں کے اصل مالکان کو علاقے کی ترقی کا حصہ ملنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ گوادر میں جلد جدید یونیورسٹی قائم کریں گے اس کے لئے موضع شابی میں 500 ایکڑ زمین خریدی گئی ہے، اس کے لئے ایک ارب روپے خرچ ہوں گے ‘ گوادر میں جدید ہسپتال بھی قائم کئے جائیں گے ‘ غریب لوگوں کو ہیلتھ کارڈز بھی جاری کئے جائیں گے اور غریب لوگوں کا علاج معالجہ مفت کیا جائے، گوادر کے 50 نوجوانوں کو چینی زبان سیکھنے کے لئے چین بھیجیں گے اور یہاں کے 50 نوجوانوں کو ملک کی بہترین یونیورسٹیوں میں داخلہ دیا جائے گا، گوادر کی سڑکوں ‘ گلیوں اور سیوریج کے نظام کی بہتری کے لئے ایک ارب روپے خرچ کئے جائیں گے۔








