وزیراعظم محمد نواز شریف کا گوادر کے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت بارے بریفنگ کے موقع پر اظہارخیال

گوادر ۔ 15 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ان کی حکومت نے بلوچستان کے عوام کی سماجی و اقتصادی بہبود ، انفراسٹرکچر، توانائی اور صحت کی سہولیات سمیت بلوچستان کی ترقی پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے، سی پیک علاقائی روابط کا اہم جزو ہے اور پاکستان اور خطے کی ترقی کیلئے بہت زیادہ مواقع کا حامل ہے، گوادر پورٹ سی پیک کا …

گوادر ۔ 15 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ان کی حکومت نے بلوچستان کے عوام کی سماجی و اقتصادی بہبود ، انفراسٹرکچر، توانائی اور صحت کی سہولیات سمیت بلوچستان کی ترقی پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے، سی پیک علاقائی روابط کا اہم جزو ہے اور پاکستان اور خطے کی ترقی کیلئے بہت زیادہ مواقع کا حامل ہے، گوادر پورٹ سی پیک کا گیٹ وے ہے اور اس سے بلوچستان کے عوام کی قسمت بدل جائے گی۔ انہوں نے یہ بات بدھ کو یہاں گوادر کے ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کے بار ے میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ وزیراعظم بدھ کو یہاں پہنچے تو انہیں گوادر کے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی ڈاکٹر سجاد حسین نے فراہمی آب، بجلی، شاہراتی رابطوں، اراضی کے حصول، خصوصی اقتصادی زون، استعداد کار میں اضافے اور گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی کارکردگی کے بارے میں پریزنٹیشن دی۔ وزیراعظم کو گوادر سٹی ماسٹر پلان کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی جسے چین کے تعاون سے ترقی دی جا رہی ہے۔

Leave a Reply