وزیراعظم محمد نواز شریف کی امیر قطر کے والد شیخ محمد بن خلیفہ الثانی اور ریاست قطر کے سابق وزیراعظم شیخ حماد بن جاسم بن جابر الثانی سے بات چیت

اسلام آباد ۔ 19 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور قطر مضبوط برادرانہ تعلقات سے مستفید ہو رہے ہیں اور دونوں ملکوں کے مفاد میں پائیدار تعاون کو مزید مستحکم کیا جائےگا۔ وزیراعظم ہاﺅس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ان خیالات کا اظہار وزیراعظم نے اتوار کو یہاں امیر قطر کے والد شیخ محمد بن خلیفہ الثانی …

اسلام آباد ۔ 19 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور قطر مضبوط برادرانہ تعلقات سے مستفید ہو رہے ہیں اور دونوں ملکوں کے مفاد میں پائیدار تعاون کو مزید مستحکم کیا جائےگا۔ وزیراعظم ہاﺅس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ان خیالات کا اظہار وزیراعظم نے اتوار کو یہاں امیر قطر کے والد شیخ محمد بن خلیفہ الثانی اور ریاست قطر کے سابق وزیراعظم شیخ حماد بن جاسم بن جابر الثانی سے بات چیت کر رہے تھے جنہوں نے یہاں وزیراعظم ہاﺅس میں وزیر اعظم سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے امیر قطر شیخ تمیم بن حماد الثانی کے لئے اپنی نیک تمناﺅں کا اظہار کیا۔

Leave a Reply