وزیراعظم محمد نواز شریف کی تاتارستان کے صدر سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 19 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی رشین فیڈریشن اور تاتارستان سمیت اس کے مسلم علاقہ کے ساتھ دیرینہ شراکت داری ہے جس سے باہمی مفاد کے تمام شعبوں میں اہم پیش رفت دیکھنے میں آئے گی۔ وزیراعظم آفس میڈیا ونگ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وہ جمہوریہ تاتارستان کے صدر رستم مینیخانوف سے ملاقات کے دوران اظہار …

اسلام آباد ۔ 19 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی رشین فیڈریشن اور تاتارستان سمیت اس کے مسلم علاقہ کے ساتھ دیرینہ شراکت داری ہے جس سے باہمی مفاد کے تمام شعبوں میں اہم پیش رفت دیکھنے میں آئے گی۔ وزیراعظم آفس میڈیا ونگ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وہ جمہوریہ تاتارستان کے صدر رستم مینیخانوف سے ملاقات کے دوران اظہار خیال کر رہے تھے جنہوں نے اتوار کو ایوان وزیراعظم میں ان سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نواز شریف نے پاکستان اور روس کے درمیان خطہ میں امن و استحکام کے فروغ کیلئے مثبت کردار اور ہر شعبہ میں مضبوط شراکت داری کے قیام کے عزم کا اظہار کیا۔ تاتارستان کے صدر اور ان کے ہمراہ پاکستان کے دورہ پر آئے ہوئے وفد کا پرجوش خیرمقدم کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ باہمی دیرینہ تعلقات اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان اور روس کے درمیان تعاون بڑھانے کیلئے ہر ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

Leave a Reply