وزیراعظم محمد نواز شریف کی جے آئی ٹی کے روبرو پیش ہونے کے بعد جوڈیشل اکیڈمی کے باہر صحافیوںسے گفتگو

اسلام آباد ۔ 15 جون (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ انہوں نے پائی پائی کاحساب دےدیا ہے، ہم پر سرکاری خزانے کی خرد برد یا کرپشن کے الزامات نہیں بلکہ شریف خاندان کے نجی وذاتی کاروبار اور معاملات کو الجھایا اور اچھالا جارہاہے، ملک میں شریف خاندان کے سواکوئی ایسا خاندان نہیں جس کی تین نسلوں کا ایسا بے رحمانہ احتساب ہوا ہو، نہ …

اسلام آباد ۔ 15 جون (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ انہوں نے پائی پائی کاحساب دےدیا ہے، ہم پر سرکاری خزانے کی خرد برد یا کرپشن کے الزامات نہیں بلکہ شریف خاندان کے نجی وذاتی کاروبار اور معاملات کو الجھایا اور اچھالا جارہاہے، ملک میں شریف خاندان کے سواکوئی ایسا خاندان نہیں جس کی تین نسلوں کا ایسا بے رحمانہ احتساب ہوا ہو، نہ تو پہلے ہمارے دامن پر کرپشن کاکوئی داغ پایاگیا نہ اب ایسا ہو گا، مخالفین جتنے چاہے الزامات لگائیں، جتن کریں یا سازشیں ، وہ ناکام و نامراد رہیں گے،اگلے برس 20 کروڑ عوام کی بڑی عدالت اور بڑی جے آئی ٹی لگنے والی ہے جو 2013ءسے بھی زیادہ جوش و جذبے کے ساتھ ہمارے حق میں فیصلہ کرے گی، آئین عوام کی حکمرانی کا نام ہے، جمہوریت عوام کے فیصلوں کے احترام کا نام ہے، عوام کے فیصلوں کو روند کرمخصوص ایجنڈے چلانے والی فیکٹریاں بند نہ ہوئیں تو آئین و جہوریت ہی نہیں خدانخواستہ ملک کی سلامتی بھی خطرے میں پڑ جائے گی، ملک سازشوںاور تماشوں کی بھاری قیمت ادا کرچکا ہے، وقت آگیا ہے کہ حق و سچ کا علم حقیقی معنی میںبلند ہو، اب ہم تاریخ کا پہیہ پیچھے کی طرف موڑنے نہیں دیں گے، وہ زمانے گئے جب سب کچھ پردوں کے پیچھے چھپا رہتا تھا اب کٹھ پتلیوں کے کھیل نہیں کھیلے جاسکتے۔ جمعرات کو یہاں پانامہ دستاویزات کی تحقیقات کے لئے سپریم کورٹ کی طرف سے تشکیل دی جانے والی جے آئی ٹی کے روبرو پیش ہونے کے بعد جوڈیشل اکیڈمی کے باہر تقریباً تین گھنٹوں سے منتظر صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ وہ جے آئی ٹی کے سامنے اپنا موقف پیش کر کے آئے ہیں۔

Leave a Reply