اسلام آباد ۔ 22 جون (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے محمد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود کو سعودی عرب کا ولی عہد مقرر ہونے پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ ان کی فعال اور بصیرت آمیز قیادت میں سعودی عرب عظمت کی نئی بلندیوں کو چھوئے گا اور سلطنت کے برادر عوام مزید خوشحال ہوں گے۔ جمعرات کو ولی عہد کے …
وزیراعظم محمد نواز شریف کی محمد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود کو سعودی عرب کا ولی عہد مقرر ہونے پر مبارکباد،نیک خواہشات کا اظہار کیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 جون (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے محمد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود کو سعودی عرب کا ولی عہد مقرر ہونے پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ ان کی فعال اور بصیرت آمیز قیادت میں سعودی عرب عظمت کی نئی بلندیوں کو چھوئے گا اور سلطنت کے برادر عوام مزید خوشحال ہوں گے۔ جمعرات کو ولی عہد کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں وزیراعظم نے پاکستان کی حکومت، عوام اور اپنی جانب سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب مشترکہ عقیدے، اقدار اور امہ کے مستقبل کے لئے یکساں امنگوں میں بندھے ہوئے ہیں۔ مجھے اعتماد ہے کہ یہ تعلقات آنے والے وقتوں میں مزید مستحکم ہوں گے اور دونوں برادر عوام کے درمیان محبت اور بھائی چارے کا رشتہ مزید گہرا ہوگا۔ وزیراعظم نے سعودی عرب کے امن، استحکام اور خوشحالی کے لئے نیک تمناﺅں کا بھی اظہار کیا۔








