وزیراعظم محمد نواز شریف کی کوئٹہ میں دہشت گردی کی پرزور مذمت

اسلام آباد ۔ 23 جون (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کوئٹہ میں دہشت گردی کی کارروائی کی پرزور مذمت کی ہے جس میں بے گناہ افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے ۔ جمعہ کو وزیراعظم آفس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے وفاقی اور صوبائی سطح پر متعلقہ حکام کو اس گھناﺅنی کارروائی کے مرتکب عناصرکا سراغ لگانے اور انہیں انصاف کے کٹہرے …

اسلام آباد ۔ 23 جون (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کوئٹہ میں دہشت گردی کی کارروائی کی پرزور مذمت کی ہے جس میں بے گناہ افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے ۔ جمعہ کو وزیراعظم آفس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے وفاقی اور صوبائی سطح پر متعلقہ حکام کو اس گھناﺅنی کارروائی کے مرتکب عناصرکا سراغ لگانے اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لانے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے صوبائی حکومت کو یہ بھی ہدایت کی کہ وہ زخمیوں کو ہرممکنہ بہترین طبی سہولیات فراہم کرے۔

Leave a Reply