وزیراعظم محمد نواز شریف کے جے آئی ٹی میں پیش ہونے سے ملک میں جمہوریت مزید مستحکم ہو گی، ڈاکٹر مصدق ملک

اسلام آباد ۔ 14 جون (اے پی پی) وزیر اعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ آج جمعرات کو وزیراعظم محمد نواز شریف کے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے سے ملک میں جمہوریت مزید مستحکم ہو گی۔ بدھ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف قانون کی بالادستی اور احترام کے لیے جے …

اسلام آباد ۔ 14 جون (اے پی پی) وزیر اعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ آج جمعرات کو وزیراعظم محمد نواز شریف کے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے سے ملک میں جمہوریت مزید مستحکم ہو گی۔ بدھ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف قانون کی بالادستی اور احترام کے لیے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاناما پیپرز میں وزیراعظم محمد نواز شریف کا نام کہیں بھی موجود نہ ہونے کے باوجود انہوں نے خود کو اور اپنے خاندان کو تحقیقات کے لیے پیش کیا اور اس ضمن میں جے آئی ٹی کے ساتھ بھی بھرپور تعاون کیا جا رہا ہے۔ ترجمان وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے اپنی تین نسلوں کا حساب دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان جو ہمیشہ بات تو احتساب کی کرتے ہیں لیکن اس کے برعکس بنی گالہ زمین کیس میں خود کو پیش کرنے سے گریز کر رہے ہیں اور اس کی منی ٹریل پیش کرنے میں بھی ناکام ہوئے ہیں۔

Leave a Reply