وزیراعظم محمد نواز شریف 21 سے23مئی تک سعودی عرب کا دورہ کریں گے

95

اسلام آباد ۔ 20 مئی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف سعودی عرب کے فرمانروا اور خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر 21مئی سے23مئی تک سعودی عرب کا دورہ کریں گے جہاں وہ ریاض میں پہلی امریکہ عرب اسلامی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ کانفرنس سے خطاب میں وزیراعظم محمد نواز شریف اسلام کے امن، برداشت اور اتحاد کے پیغام کو اجاگر کریں گے۔ ہفتہ کو یہاں وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق کانفرنس سے خطاب کے دوران وزیراعظم خطے میں دہشت گردی اور انتہاپسندی کی لعنت کو شکست دینے کےلئے پاکستان کی عظیم قربانیوں اور ثمرات پر روشنی ڈالیں گے، اپنے دورہ کے دوران وزیراعظم دہشتگردی کے خلاف عالمی مرکز کی افتتاحی تقریب میں بھی شریک ہوں گے، اس تقریب میں کئی عالمی رہنما شرکت کر رہے ہیں۔