وزیراعظم نوازشریف کا پارا چنار میں بم دھماکے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

92

اسلام آباد ۔ 21 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم محمد نوازشریف نے پارا چنار میں بم دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ہفتہ کو اپنے تعزیتی پیغام میں وزیراعظم محمد نواز شریف نے اس واقعہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کو ہر ممکنہ فوری طبی امداد کی فراہمی کی ہدایت کی۔