
اسلام آباد ۔ 3 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم محمد نوازشریف کی زیر صدارت مسئلہ کشمیر اور لائن آف کنٹرول کی صورتحال پر مشترکہ لائحہ عمل تیار کرنے کیلئے پارلیمانی جماعتوں کے رہنماﺅں کا اجلاس پیر کویہاں وزیراعظم آفس میں ہوا۔ اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماﺅں سید خورشید شاہ، بلاول بھٹو زرداری، اعتزاز احسن، شیریں رحمن، قمر زمان کائرہ، حنا ربانی کھر اور فرحت اللہ بابر، پاکستان تحریک انصاف کے شاہ محمود قریشی اور شیریں مزاری، جماعت اسلامی کے سراج الحق اور صاحبزادہ طارق اللہ، جمعیت علماءاسلام (ف) سے مولانا فضل الرحمن، متحدہ قومی موومنٹ کے ڈاکٹر فاروق ستار اور خالد مقبول صدیقی، پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے محمود خان اچکزئی، نیشنل پیپلز پارٹی کے غلام مرتضیٰ جتوئی، پاکستان مسلم لیگ (ق) کے کامل علی آغا، مسلم لیگ فنکشنل کے غوث بخش مہر، عوامی نیشنل پارٹی کے غلام احمد بلور اور نیشنل پارٹی کے میر حاصل بزنجو کے علاوہ انجینئر عثمان ترکئی، غازی گلاب جمال اور پروفیسر ساجد میر نے شرکت کی۔