وزیراعظم نواز شریف ملک میں کھیلوں کی ترقی چاہتے ہیں’طارق فضل چوہدری

152

اسلام آباد ۔ 09 اکتوبر (اے پی پی) اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ و وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم میاںنواز شریف ملک میں کھیلوں کی ترقی چاہتے ہیں اور وفاقی دارالحکومت میں کھیلوں کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں، کھلاڑی اگر محنت کرے تو دنیا میں کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کیا جا سکتا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اسلام آباد کلب میں اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کی جنرل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ڈپٹی میئر اسلام آباد چوہدری رفعت جاوید، چیئر مین یونین کونسل (بھڈانہ) ملک حفیظ الرحمن ٹیپو،اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر سلیم چوہدری اور سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری سمیت جنرل کو نسل کے ارکان بھی موجود تھے