قومی جوڈو کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ (کل) اسلام آباد میں شروع ہوگا

اسلام آباد ۔09 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان جوڈو فیڈریشن (پی جے ایف) کے زیر اہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے گرینڈ سلیم کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ (کل) پیر سے پاکستان سپورٹس کمپلکس اسلام آباد میں شروع ہوگا۔ ایونٹ میں شرکت کے لئے پاکستانی ٹیم 26 اکتوبر کو متحدہ عرب امارات روانہ ہوگی۔ پی جے ایف کے سیکرٹری منصور احمد نے اے پی پی کو بتایا کہ تربیتی کیمپ میں 12کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے جن میں8مرداور4خواتین کھلاڑی شامل ہوں گے۔