وزیراعظم نے اپنی ساری زندگی کا حساب دے دیا اور عدالت سے صادق اور امین کہلائے’ شہباز گل

69
مریم صفدر کا اخلاقی اقدار کا درس دینا بھونڈا مذاق ہے، ڈاکٹر شہباز گِل کا مریم صفدر کے بیان پر ردعمل

اسلام آباد ۔ 11 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے تو اپنی ساری زندگی کا حساب دے دیا اور عدالت سے صادق اور امین کہلائے جہاں سے آپکے مالک چور مافیہ اور ٹھگ کہلائے۔ہفتہ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ وزارت سے پہلے نوے ہزار روپے ماہانہ پر اسلام آباد کی نجی یونیورسٹی میں پڑھاتے رہے۔اسی وقت بیٹے کی امریکہ میں کروڑوں کی فیس کہاں سے آئی ؟ کس نے دئیے یہ جھمکے۔