وزیراعظم نے بحرین کے سرمایہ کاروں کو معدنیات، قابل تجدید توانائی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد۔28نومبر (اے پی پی):ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے پاکستان اور بحرین کے درمیان گہرے اقتصادی تعاون کےلئے بحرین کے سرمایہ کاروں کو فوڈ سکیورٹی، آئی ٹی، تعمیرات، کان کنی اور معدنیات، صحت کی دیکھ بھال، قابل تجدید توانائی اور سیاحت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے۔ جمعہ کو یہاں ہفتہ وار پریس بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا …

اسلام آباد۔28نومبر (اے پی پی):ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے پاکستان اور بحرین کے درمیان گہرے اقتصادی تعاون کےلئے بحرین کے سرمایہ کاروں کو فوڈ سکیورٹی، آئی ٹی، تعمیرات، کان کنی اور معدنیات، صحت کی دیکھ بھال، قابل تجدید توانائی اور سیاحت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے۔ جمعہ کو یہاں ہفتہ وار پریس بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم 26 سے 27 نومبر تک بحرین کا سرکاری دورہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے بحرین کے ولی عہد سلمان بن حمد الخلیفہ سے بھی ملاقات کی، وزیر اعظم نے دوطرفہ تجارت کو جو اس وقت 550 ملین ڈالر سے زیادہ ہے، تین سال میں ایک ارب ڈالر تک بڑھانے کے امکانات کو اجاگر کیا۔ ترجمان نے کہا کہ نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے جو دورے کے دوران وزیراعظم کے ہمراہ تھے، نے بحرین کے وزیر خزانہ اور قومی معیشت شیخ سلمان بن خلیفہ الخلیفہ سے ملاقات کی۔

مزید خبریں