وزیراعظم پولیو پروگرام کی ترجمان عائشہ رضا خان کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت

105
نوشہرہ ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ماہر امراض قلب نے سٹینوز والو کی شکایت کے ساتھ کامیاب کارڈیو آپریشن کردیا

اسلام آباد ۔ 22 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم پولیو پروگرام کی ترجمان عائشہ رضا خان نے کہا ہے کہ کراچی سمیت ملک بھر میں ہمارے پولیو ورکرز اور ٹیموں نے بہت زیادہ کام کیا ہے جس کے مثبت نتائج حاصل ہو رہے ہیں اور وہ خاندان جو اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے گریزا ں ہوتے ہیں ان سے سپیشل ملاقاتیں بھی کی جاتی ہیں تا کہ انہیں پولیو کے قطروں کے فوائد کے حوالے سے آگاہی فراہم کر کے اس طرف راغب کیا جا سکے اور ملک کو پولیو فری بنیا جا سکے۔