وزیراعظم کا خودکش حملے میں متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی ،واقعے کے ذمہ دار عناصر کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے،وزیراعظم محمد شہباز شریف کی سراج الحق سے گفتگو

197
محمد شہباز شریف

اسلام آباد۔21مئی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ خودکش حملے میں متاثرہ خاندانوں سےہمدردی ہے،واقعے کے ذمہ دار عناصر کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

وزیر اعظم آفس میڈیا ونگ کی جانب سے اتوار کو جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا الحمدللہ کہ آپ خود کش حملے میں محفوظ رہے۔ انہوں نے خودکش حملے میں متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیا اور یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ واقعے کے ذمہ دار عناصر کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کے لئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے امیر جماعت اسلامی کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا ۔
امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے نیک تمنائوں کے اظہار اور فون کرنے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا